شمس آباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : محمد شمس الدین کانگریس لیڈر و سابق ڈپٹی سرپنچ نے بتایا کہ کانگریس پارٹی نے انتخابات سے قبل جن 6 گیارنٹیوں کا وعدہ کیا تھا اس پر 28 دسمبر سے عمل ہوگا ۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے ٹریفک چالانات میں بھاری رعایت دی ہے جس سے ہر شخص کو فائدہ اٹھاتے ہوئے چالانات کو آن لائن ادا کریں ۔ تلنگانہ میں اب عوامی حکومت آچکی ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنے راست چیف منسٹر پرجا دربار میں عوام سے ملاقات کررہے ہیں ۔ گذشتہ بی آر ایس کے دور میں چیف منسٹر رہ چکے کے سی آر نے وزراء اور ارکان اسمبلی کو تک ملنے کا موقع نہیں دیا تھا ۔ خود چیف منسٹر ریونت ریڈی عوام سے ملاقات کررہے ہیں ۔ بی آر ایس کے دور میں مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں تھا اب مسلمانوں کے بھی مسائل حل ہوں گے ۔ اس موقع پر محمد نجم الدین ، محمد نظام الدین ، خواجہ ، محسن کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔