کانگریس کے اقتدار پر نوٹوں کی تنسیخ ختم کرنے کا تیقن

   

راہول کا انٹرویو، کانگریس کا اپوزیشن کے شراب سے تقابل پر وزیراعظم سے معذرت خواہی کا مطالبہ
نئی دہلی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی تیقن دیتی ہیکہ اقل ترین آمدنی اسکیم برائے غرباء پر عمل آوری کی جائے گی اور وزیراعظم نریندر مودی کی منسوخ شدہ نوٹوں کو جس سے عوام کو نقصان پہنچا ہے، منسوخ کردے گی۔ انہوں نے عہد کیا کہ بی جے پی میں انتشار کا عالم ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ نئے کاروبار شروع کرنے والوں پر اس حکومت نے اینجل ٹیکس عائد کیا ہے جو کانگریس برسراقتدار آنے پر منسوخ کردے گی۔ کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر تین اترپردیش کی اپوزیشن پارٹیوں کو ’’شراب‘‘ قرار دینے پر کہا کہ ایسا کرکے انہوں نے پورے جمہوری نظام کا مذاق اڑایا ہے جس کیلئے انہیں عوام سے معذرت خواہی کرنی ہوگی۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ وزیراعظم ایک فلاپ فلم کے اداکار کی طرح ہیں اور وہ اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کررہے ہیں۔ ا ن کا تقابل شراب سے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات وزیراعظم کے عہدہ کے شایان شان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سیاسی پارٹیوں کا شراب سے تقابل کرکے مودی جی نے پورے جمہوری نظام کا مذاق اڑایا ہے۔ انہیں پورے ایک کروڑ 30 لاکھ عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہئے جو جمہوری نظام میں یقین رکھتے ہیں۔ ایسا نہ کرنے پر ملک اور یوپی انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔ میرٹھ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے سماج وادی پارٹی، راشٹریہ لوک دل اور بہوجن سماج پارٹی کے اتحاد کو ’’مہا ملاوٹ‘‘ اتحاد قرار دیا تھا۔ تینوں پارٹیوں کے ابتدائی حروف سے لفظ شراب شروع ہوتا ہے جبکہ ہندی میں شراب کو سراب کہا جاتا ہے جو مضرصحت ہوتی ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرجے والا نے سوال کیا کہ کیا اس قسم کی زبان وزیراعظم کے شایان شان ہے جبکہ وہ جمہوریت کی حدود میں ہے اور آزاد سیاسی اپرٹیوں کو شراب قرار دے رہے ہیں۔ کیا کوئی وزیراعظم اس قسم کی زبان استعمال کرسکتا ہے۔ کیا لوگ اسے قبول کریں گے۔ اس سوال پرکہ وزیراعظم کا کانگریس پر اس کے غربت کے صفائے کے تیقن پر طنز کے بارے میں سوال پر سرجے والا نے کہا کہ کانگریس کا کہنا ہیکہ غریبوں کی آمدنی ان کے ساتھ انصاف ہے۔ اس سے غربت ختم نہیں ہوگی لیکن کچھ غریب خوشحال ضرور ہوں گے۔ جب وزیراعظم مودی نے آج پہلی بار اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا اور اپنی نیائے اسکیم کا اعلان کیا تو انہوں نے غریبوں کا مذاق اڑایا۔ مودی جی آپ کو اتنا غرور ہے۔ آپ اتنا ناٹک کرتے ہیں۔ اس قسم کے کردار پر آپ تالیاں بجاتے ہیں اور غریبوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے عوام کو اپنی نوٹوں کی تنسیخ کے اقدام کے ذریعہ اپنی ہی کمائی حاصل کرنے کیلئے دوڑنے پر مجبور کردیا۔ عوام کو لمبی قطاروں میں کھڑے کردیا۔ بعدازاں اب اپنے نیائے پروگرام کے ذریعہ ان کا مذاق اڑایا۔ اس لئے انہیں معذرت خواہی کرنا ضروری ہے۔