کانگریس کے حکمت ساز سنیل کو سائبر کرائم کی نوٹس

   

30 ڈسمبر کو تحقیقات کیلئے پیش ہونے کی ہدایت

حیدرآباد۔/27 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سائبرکرائم پولیس نے کانگریس کے حکمت ساز کے سنیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقاتی افسر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور بی آر ایس پارٹی کے خلاف سوشیل میڈیا میں قابل اعتراض پوسٹ اور ویڈیوز کے بارے میں درج کردہ مقدمہ کے تحت یہ نوٹس جاری کی گئی۔ سائبر کرائم پولیس نے 30 ڈسمبر کو حاضر ہونے کی ہدایت دی بصورت دیگر انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ پولیس نے تین افراد کو اس سلسلہ میں پہلے نوٹس جاری کی تھی جو کانگریس کے وار روم میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ سری پرتاپ، سیشانگ اور ایشان شرما کو نوٹس جاری کی تھی اور ہائی کورٹ نے تینوں کو تحقیقاتی افسر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ 14 نومبر کو پولیس نے مادھا پور میں کانگریس وار روم پر دھاوا کرتے ہوئے تینوں کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس نے بعض لیاپ ٹاپس، ڈیسک ٹاپس اور دیگر آلات کو ضبط کیا تھا۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر ملوروی نے کے سنیل کی جانب سے نوٹس وصول کی۔ر