ملاپورم : کانگریس کے سینئر لیڈر اور کیرالہ کے سابق وزیر اے محمد کا طویل علالت کے بعد اتوار کے روز یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ پی وی مریما، دو بیٹے ڈاکٹر ریاض علی اور شوکت اور دو بیٹیاں اعنصر بیگم اور خدیجہ ہیں۔مسٹر محمد نے 1952 میں سیاست میں قدم رکھا۔ انہوں نے کیرالہ پردیش کانگریس کے ممبر اور جنرل سکریٹری، کالی کٹ ڈسٹرکٹ کانگریس کے سکریٹری اور ملاپورم ڈسٹرکٹ کانگریس کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس (انٹک) کے سرگرم رکن تھے ۔