کیوو : ڈیموکریٹک ریپبلک کانگوکے شمالی صوبے کیوو میں باغیوں کے برچھیوں سے حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بوکوکوما کے صوبائی گاؤں میں، ڈیموکریٹک الائنس فورسز کے باغی گروپ کے ارکان نے دیہاتیوں پر نیز وںسے دھاوا بول دیاجس میں 12 شہری ہلاک ہو گئے۔یوگنڈا اور کوگو میں 1990 کی دہائی سے سرگرم عمل یہ گروہ یوگنڈ قومی نجات فوج ، یوگنڈا مسلمان نجات فوج اور تبلیغی جماعت جیسی تحریکو ں کے ساتھ وجود میں آیا تھا۔اے ڈی ایف کے حملوں میں سال 2014 سے ابتک ہزاروں شہری ہلاک جبکہ لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوئے ہیں۔