کانگو اور روانڈا میں معاہدہ واشنگٹن میں ہوگا

   

کنشاسا؍ واشنگٹن ۔ 27 جون (ایجنسیز) روانڈا اور عوامی جمہوریہ کانگو واشنگٹن میں ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جس کا مقصد مشرقی ڈی آر سی میں برسوں سے جاری تنازعہ کو ختم کرنا ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔لیکن اس معاہدہ کے ابہام اور اس کے پیچھے سیاسی اور معاشی مفادات پر سوالات باقی ہیں۔یہ معاہدہ ٹرمپ انتظامیہ کی قیادت میں کئی ماہ کی سفارتکاری کے بعد سامنے آیا ہے، جس نے عوامی سطح پر اس اقدام کا جشن منایا ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی نوبل امن انعام نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔تاہم، ناقدین نے متنبہ کیا ہیکہ اس معاہدہ میں خاص طور پر اس کے اقتصادی فریم ورک کے بارے میں وضاحت کا فقدان ہے۔ مشرقی کانگو کوبالٹ اور لیتھیم جیسی معدنیات سے مالا مال ہے جو برقی گاڑیوں کیلئے اہم ہیں اور امریکہ خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کا خواہاں ہے۔