کانگو میں ایبولا سے 1200 زائد افراد کی موت

   

کنشاسا، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وسط افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا کی وجہ سے اگست سے اب تک 1200 سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔وزارت نے 10 مئی کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں ایبولا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اگست سے اب تک 1105 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔وزارت نے ٹویٹ کیا’’ 19 مئی، 2019 تک کی صورتحال اس طرح ہے ۔ کل 1816 کیس رجسٹرڈ کرائے گئے جن میں سے کیسوں کی 1728 تصدیق کی گئی ۔ان میں سے 1209 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 482 صحت مند ہو گئے‘‘۔