حیدرآباد26فروری(یواین آئی) ورنگل کاکتیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے احتجاج کیا۔سیلف فینانس کورسس والے طلبہ کو ہاسٹل خالی کردینے وائس چانسلر کی ہدایت کے بعد برہمی پائی جاتی ہے جنہوں نے آج احتجاج کیا۔انہوں نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی عہدیداروں کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوں نے کہاکہ اچانک ہاسٹل خالی کرنے ہدایت دی گئی جو نامناسب ہے ۔ طلبہ نے کہا کہ وہ کہاں جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ان کو خانہ بدوش مزدوروں سے بُری حالت میں لایاجارہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ وائس چانسلر احکامات واپس لیں۔ احتجاج سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے برہم طلبہ کے احتجاج کو ختم کرنے کی کوشش کی ۔