کاکروچ جنتا پارٹی کا 20 جولائی کو پارلیمنٹ مارچ

,

   

بہری حکومت کو آواز سنانا ضروری ۔ نوجوانوں سے شرکت کی اپیل ۔ ترجمان سوربھ داس

نئی دہلی11 جولائی (یواین آئی) کاکروچ جنتا پارٹی نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفی کے مطالبہ پر احتجاج کا ایک ماہ پورا ہونے پر 20 جولائی کو جنتر منتر سے پارلیمنٹ تک پرامن مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی ترجمان سوربھ داس نے نے طلبہ اور نوجوانوں سے 20 جولائی کے مارچ میں شرکت کی اپیل کرکے کہا کہ حکومت ان کے مطالبات کے تئیں بہری ہو چکی ہے ، اس لیے اب آواز راست پارلیمنٹ تک پہنچانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی جے پی کی قیادت میں پیر، 20 جولائی کو جنتر منتر سے پارلیمنٹ تک مارچ نکالا جائے گا۔ ان کا الزام تھا کہ حکومت ان کی بات سننے تیار نہیں، اس لیے مظاہرین خود پارلیمنٹ پہنچ کر مطالبات پیش کریں گے ۔ سوربھ داس نے کہاکہ پیغام بالکل واضح ہے ۔ ملک کے طلبہ اور عوام کو ایک ساتھ آنا ہوگا کیونکہ ملک کئی مسائل میں گھرا ہے ۔ ہم سب کو 20 جولائی کو پارلیمنٹ تک پرامن مارچ میں شامل ہو کر حکومت تک آواز پہنچانی چاہیے ۔ دریں اثنا، دھرمیندر پردھان کے استعفی کے مطالبہ کے ساتھ جنتر منتر پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چوک کے احتجاج کو 14 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ سوربھ داس نے ان کی صحت پر تشویش ظاہر کرکے کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر روزانہ دو مرتبہ ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور شوگر پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ پارٹی ترجمان وجیتا دہیا نے کہا کہ وانگ چوک کمزور ضرور ہوئے ہیں، لیکن اپنے موقف پر اٹل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ کہ انا ہزارے کے 11 روزہ انشن کے دوران حکومت نے ان کے مطالبات پر توجہ دی تھی، لیکن موجودہ حکومت کا رویہ مختلف ہے ۔ دھرمیندر پردھان کے استعفے کے امکان پر انہوں نے کہا کہ اس کے امکان برقرار ہیں۔ سوربھ داس نے کہا کہ گزشتہ 20 جون سے جاری احتجاج میں اب تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد شریک ہو چکے ہیں ۔ان کے مطابق 20 جولائی کے مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔