کبیر صدیقی اور عالمی اردو فاونڈیشن کی دعوت افطار

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : مولائے کائنات کے سلسلے میں جناب علی صدیقی مرحوم فرزند جناب کبیر صدیقی نے کہا کہ عالمی اردو فاونڈیشن و ابوتراب وجہہ ایجوکیشنل ٹرسٹ دہلی کے زیر اہتمام دعوت افطار 30 مارچ 19 رمضان میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاونڈری میں 4-30 بجے شام منعقد ہوگی ۔ سرپرستی بیگم علی صدیقی والدہ کبیر صدیقی کی رہے گی ۔ محفل کا آغاز حافظ محمد طاہر کی قرات سے ہوگا ۔ محفل ذکر علی وجہہ میں ممتاز اصحاب جس میں مولانا سید نثار حسین حیدر آغا ، جناب سید بہا الدین نقشبندی دیگر مہمانوں میں جناب ضیا قادری اجمیری ، جناب عابد رسول خاں ، جناب عزیز احمد ، قیوم انور ، ایس اے شکور سابقہ ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی ، ایس کے افضل الدین ، فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ ویکلی شرکت کریں گے ۔ اس مبارک محفل ذکر علیؓ میں شعرا اکرام منقبت و نعت شریف جناب صلاح الدین نیر کی نگرانی میں مدعو شعراء مسرس فاروق عارفی ، طیب پاشاہ قادری ، شکیل انور رزاقی ، پروفیسر مسعود انور ، ممتاز دانش ، محمد علی وفا ، منظر ایلیا کے علاوہ محترمہ شبنم جوہر ، محترمہ ارجمند بانو شاعرات ہوں گے ۔ لطیف الدین لطیف مشاعرہ کی نظامت کریں گے ۔ احمد صدیقی مکیش پروگرام کی کارروائی چلائیں گے ۔ سید عثمان رشید اور ایس ایم ہادی پروگرام کے کنوینرس رہیں گے ۔۔