کجریوال نے سی او وی ائی ڈی19سے مرنے والے پولیس جوانوں کو 1کروڑ روپئے دینے کا اعلان کیاہے

,

   

نئی دہلی۔چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے کرونا وائرس وباء سے مرنے والے دہلی پولیس کے جوان کو پسماندگان کو 1کروڑ روپئے ایکس گریشیاء دینے کا اعلان کیاہے۔دہلی کے لفٹنٹ جنرل انل بیجل اور چیف منسٹر کجریوال دونوں نے متوفی پولیس جوان کے گھر پہنچ کر پسماندگان کو پرسہ بھی دیا ہے۔

مذکورہ ایل جی نے ٹوئٹ کیا کہ”دہلی پولیس کانسٹبل امیت کی موت کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا ہے

۔کرونا وائر س کی وباء کے خلاف لڑائی ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وہ ایک عظیم جنگجو تھا جو وبا ء کے خلاف پولیس جوانوں کے ساتھ پہلی صف میں کھڑے ہوکر مقابلہ کیا اور اپنی جان دیدی ہے۔

پسماندگان کو میرے دل کی گہرائیوں سے پرسہ ہے“۔کجریوال نے ہندی میں کئے گئے ٹوئٹ میں مذکورہ جوان کی فیملی سے کہاکہ انہیں 1کروڑ روپئے ایکس گریشیاء فراہم کیاگیاہے۔

کجریوال نے کہاکہ ”انہوں نے اپنی زندگی کی فکر نہیں کی اور دہلی کے لوگوں کی خدمت دی۔کرونا وائرس کی زد میں وہ آگئے اور ہلاک ہوگئے۔دہلی کی تمام عوام کی جانب سے میں انہیں خراج پیش کرتاہوں۔

ایک کروڑ روپئے کا ایکس گریشیاء پسماندگان کو دیاجائے گا“۔ مذکورہ کانسٹبل جس کا تعلق پانی پت سے تھا بھارت نگر پولیس اسٹیشن‘ نارتھ ایسٹ میں تعینات کردئے گئے منگل کے روز فوت ہوگئے ہیں۔