کجریوال نے کرنسی نوٹوں پر لکشمی‘ گنیش‘ ہندی دیوی دیوتاؤں کی تصویر شامل کرنے کا مودی پر دیا زور

,

   

انہوں نے انڈونیشیاء کی مثال پیش کی جو کہ ایک مسلم ملک ہے جس نے اپنی کرنسی نوٹ پر گنیش کی تصویر لگائی ہے۔
نئی دہلی۔دہلی چیف منسٹراروند کجریوال نے چہارشنبہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے کرنسی نوٹو ں پر دیوی لکشمی‘ او ربھگوان گنیش کی تصویریں لگانے کی اپیل کی ہے۔ ایک میڈیا کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ نئے کرنسی نوٹوں پر گنیش اور لکشمیکی تصویرں شائع کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ نئے کرنسی نوٹوں کی ایک جانب مہاتما گاندھی اور دوسری جانب مذکورہ دو بھگوانوں اور دیگر کی تصویریں لگائیں۔انہوں نے کہاکہ ”کوشش کے باوجود بعض اوقات ہماری کوششیں نتیجہ خیز نہیں ہوتی ہیں اگر دیوتا اور دیوی ہمیں برکت دے رہے ہیں۔

میں پی ایم (مودی)سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ہماری کرنسی(نوٹوں)پر بھگوان گنیش اور دیوی لکشمی کی تصویرشائع کردیں۔

اگر لکشمی گنیش کی تصویر ہماری کرنسی نوٹ پر ہوگی تو ہمارا ملک ترقی کریگا۔اگلے ایک دو دن میں وزیراعظم کو میں مکتوب تحریرکروں گا“۔انہوں نے انڈونیشیاء کی مثال پیش کی جو کہ ایک مسلم ملک ہے جس نے اپنی کرنسی نوٹ پر گنیش کی تصویر لگائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”جب انڈونیشیاء کرسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے؟نئے کرنسی نوٹوں پر مذکورہ تصویریں شائع کئے جانے چاہئے“۔

اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی معیشت کا موقف بہتر نہیں ہے‘ انہوں نے کہاکہ مذکورہ ملک بڑی ہی مشکل وقت سے گذر ہا ہے جس میں روپئے کی قدر ڈالر کے مقابلے گھٹ رہی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم سب چاہتے ہیں کہ ہندوستان امیرہو‘ ہر خاندان خوش حال رہے۔

ہمیں بڑے بڑے اسکول اور اسپتال کھولنے چاہئے“۔

کجریوال نے یہ بھی کہاکہ عام آدمی پارٹی دہلی میونسپل کارپورشن انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے اور پرزور انداز میں کہاکہ ملک کی درالحکومت دہلی کے لوگ بی جے پی کو بیدخل کردیں گے۔

انہوں نے بی جے پی کو اس بات کا بھی چیالنج کیاکہ پچھلے 27سالوں سے گجرات میں وہ حکومت کررہے ہیں جہاں پر ایک بھی اچھا انہو ں نے کیاہے تو اسکو حوالہ پیش کردیں۔ گجرات کے مجوزہ اسمبلی انتخابات پر کجریوال نے کہاکہ ”تمام شیطانی طاقتیں ہمارے خلاف صف آراء ہیں“۔

مذکورہ دہلی چیف منسٹر نے سٹی کی آلودی سطح کو کم کرنے میں دہلی کے مکینوں کی کوششوں کی ستائش کی۔انہوں نے کہاکہ ”ہم اب بھی مطمئن نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دہلی کی ہوا سب سے صاف ہوجائے“۔