کجریوال کا دعوی۔ستیندر جین ملزم نہیں اس بات کااعتراف مرکز نے عدالت میں کیاہے۔

,

   

نئی دہلی۔ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے نے کہاکہ ستیندر جین کے خلاف سازش کا انکشاف ہوگیاہے کیونکہ انہوں نے دعوی کیاہے کہ مرکز نے عدالت میں اس بات کااعتراف کیاہے کہ اے اے پی لیڈر ”ملزم‘ نہیں ہیں۔

ایک ایسے وقت میں کجریوال کا تبصرہ سامنے آیاہے جب کچھ نیوز رپورٹس میں دعوی کیاگیا جارہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی)نے دہلی ہائی کورٹ میں یہ بات کہی ہے کہ جین ملزم نہیں ہیں۔

کجریوال کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی(اے اے پی) نے ایک بیان جاری کیاہے جس میں انہوں نے کہاکہ مرکز نے خود ہی عدالت میں اعتراف کرلیا ہے کہ ستیندر جین ایک ’ملزم‘ نہیں ہیں۔

جب وہ ملزم نہیں ہیں‘ تو پھر وہ کیسے بدعنوان ہوتے ہیں؟۔ا ے اے پی لیڈر اورراجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے بھی مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہاکہ بی جے پی بے غیرت ہوگئی ہے کیونکہ دہلی حکومت کے محلہ کلینک دنیا بھر میں ستائش ہورہی ہے‘ لہذا شہر کے وزیر صحت کو فرضی الزامات میں قیدکردیاہے۔

بڑے بدعنوان کاروباری وجئے مالیا‘ للت مودی‘ نتن سندیسرا‘ اور یدارپا‘ ویاپم اسکام کرنے والے اور ایشوراپا پر مودی حکومت کی ای ڈی کاروائی نہیں کرتی ہے۔

سنگھ نے اپنے بیان میں الزام لگایاکہ بی جے پی کے زیر قیادت مرکزی ای ڈی اپوزیشن قائدین کی تذلیل او رانہیں قید کرنے والے ادارے میں تبدیل ہوگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ عدالت میں خود ای ڈی نے اعتراف کیاہے کہ جین کے خلاف کوئی شکایت یا ایف ائی آر نہیں ہے۔اے اے پی ایم پی نے مزیدکہاکہ بی جے پی کہہ رہی ہے کہ جین بدعنوان ہیں اور ای ڈی ان کا دس دنوں کا ریمانڈ مانگ رہی ہے۔

مگر ایک روز قبل جب ہائی کورٹ میں سنوائی چل رہی تھی‘ ای ڈی نے کہاکہ جین کے خلاف کوئی ایک شکایت یہاں پر نہیں ہے۔

بیان میں سنگھ کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ جین اور بی جے پی کے منسٹر بشمول سمرتی ایرانی کے خلاف قومی ٹیلی ویثرن پر انہیں بدعنوانی قراردینے کے لئے کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔

سنگھ نے الزام لگایاکہ نچلی عدالت کے احکامات کے باوجود ای ڈی نے جین سے ان کے وکیل کی عدم موجودگی میں پوچھ تاچھ کی اور یہ سچائی ہے کہ انہیں ہراساں کیاگیاہے۔

انہو ں نے مانگ کی کہ یونین منسٹر سمرتی ایرانی اور بی جے پی کو چاہئے کہ وہ ایک منسٹر پر بدعنوانی کے الزام لگانے پر معافی مانگیں کیونکہ ایف ائی آر بھی درج نہیں ہوا ہے۔

پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت 30مئی کے روز جین کی گرفتاری عمل میں ائی تھی‘ اورسنوائی کرنے والی عدالت نے 9جون تک انہیں ای ڈی کی تحویل میں رکھا ہے۔