نئی دہلی۔ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو کھانسی‘ گلے میں خراش اور بخار کی شکایت درپیش ہے اور منگل کے روز ان کے کویڈ 19کی جانچ بھی کرائی جائے گی‘ ذرائع نے پیر کے روز اس بات کی جانکاری دی ہے۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ کجریوال کو اتوار کے روز سے ہی بخار کی علامتیں تھیں

کجریوال خود ہی قرنطین میں چلے گئے ہیں
انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں الگ تھلگ کریا ہے کیونکہ کرونا وائرس کے انفکشن ہونے کا شبہ ہوسکتا ہے۔
جیسے ہی کجریوال کو بخار کی شکایت درپیش ہوئے اتوار کی دوپہر سے ان کی تمام میٹنگوں کو منسوخ کردیاگیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں نے خود گھر میں الگ تھلگ کرلیا ہے
کویڈ 19کی جانچ
ذرائع کے مطابق کجریوال کے کویڈ19کی جانچ منگل کے روز کی جائے گی