کجریوال کو سیاہ جھنڈیاں دکھانے کی کوشش ،بی جے پی کارکن گرفتار

   

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے رودھولی اسمبلی حلقے میں عام آدمی پارٹی کنوینر ودہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو کالاجھنڈا دکھانے کی کوشش کرنے والے بی جے پی کے7 کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش شریواستو نے بتایا کہ اسمبلی حلقہ رودھولی میں کجریوال کی عوامی ریلی میں بی جے پی کارکن منصوبہ بنا کر انہیں کالا جھنڈا دکھانے کی تیاری کررہے تھے جس کا پتہ لگتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور واقعہ سے پہلے ہی ان تمام کو گرفتار کرلیا ۔