کجریوال کی گرفتاری دہلی کے عوام کیساتھ دھوکہ ہے :سنیتا کجریوال

,

   

کجریوال کی 6 روزہ ای ڈی تحویل

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی اہلیہ سنیتا کجریوال نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار کے گھمنڈ میں ان کے شوہر کو گرفتار کرایا، جو یہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے ۔دہلی کے لوگوں کے نام ایک پیغام میں سنیتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ مودی جی نے آپ کے تین بار منتخب وزیراعلیٰ کو طاقت کے گھمنڈ میں گرفتار کرایا، وہ سب کو کچلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ چیف منسٹر ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ کجریوال کو جمعرات کی شب مبینہ شراب اسکام میں ای ڈی نے گرفتار کیا۔ جمعہ کو انہیں عدالت نے 6 روز کیلئے ای ڈی کی تحویل میں دیدیا۔