کراچی کے ماہی گیروں کے ہاتھ نایاب مچھلی لگ گئی

   

کراچی: کنڈ ملیر کے سمندر میں ماہی گیروں نے شکار کے دوران 5 من وزنی بگ نوز نامی شارک مچھلی پکڑ لی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بحیرہ عرب کے کنڈ ملیر سے جڑی سمندری حدود سے تقریباً 200 کلو گرام وزنی شارک مچھلی ماہی گروں کے ہاتھ لگی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف (پاکستان) کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ کئی سالوں کے بعد اتنی بڑی شارک مچھلی سمندر میں نمودار ہوئی، ماہی گیروں کو شکار کے دوران ملنے والی بھاری بھرکم مچھلی بگ نوز شارک نسل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا سائنٹیفک نام کارکیرنس آلٹی مس ہے، یہ شارک پاکستانی ساحل سے لیکر 800 میٹرز کی دوری تک گہرے سمندر میں پائی جاتی ہے، یہ سمندر کی تہہ میں رہنے والی مچھلی ہے، پوری دنیا کے گرم اور ٹروپیکل واٹرز اس کا مسکن ہیں، جن میں بحراوقیانوس، بحرالکاہل اور بحرہند شامل ہیں۔