حیدرآباد، 20ستمبر (یواین آئی) کرایہ کی عدم ادائیگی پر تحصیلدار کے دفتر کو تالہ لگادیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے گمماڈیلا منڈل میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق یہ تحصیلدار کا دفترکرایہ کی عمارت میں چلایاجارہا تھا اور کرایہ کی طویل عرصہ سے ادائیگی بھی نہیں ہوپارہی تھی۔اس کے پیش نظر عمارت کی مالک چندرامنی نے کرایہ ادا کرنے کے لیے حکام سے اصرار کیا۔