کردار کشی پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز) والدہ کے سامنے کردار کو گالی دینے سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 29 سالہ رجنی نے کل عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ رجنی نے شوہر کی زیادتی اور مارپیٹ کے بعد اپنی والدہ کو سسرال طلب کیا تھا اور رجنی کی والد اس کے شوہر سے بیٹی پر ڈھائے جارہے ظلم کے تعلق سے بات کر رہی تھی کہ رجنی کو شوہر منوج کمار نے اس کی بیوی کو برا بھلا کیا اور بدکردار قرار دیتے ہوئے گھناؤنے الزامات لگائے ۔ والدہ کے سامنے بے عزتی اور رسوائی سے دلبردشاتہ ہوکر خاتون نے والدہ اور شوہر کے سامنے بلندی سے چھلانگ لگادی اور فوت ہوگئی ۔ رجنی بھاگیہ نگر کالونی کے ساکن منوج کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر اکثر اس کے کردار پر شک کرتے ہوئے اذیت پہونچاتا تھا اور ہراساں کرتا تھا 4 جنوری کے دن اس نے بیوی کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ اس بات سے ناراض رجنی نے اس کی والدہ کو طلب کیا اور بات جاری تھی کہ شوہر نے گھناؤنے الزامات عائد کئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔