کرسمس کے موقع پر چاقوحملہ میں 2 خواتین کا قتل

   

لندن: برطانیہ میں بکنگھم شائر میں کرسمس کے موقع پر ایک فلیٹ میں چاقو کے وار کرکے 2 خواتین کو قتل کردیا گیا جبکہ واقعہ میں ایک مرد اور ایک نوعمر لڑکا شدید زخمی ہو گئے۔تھیمز ویلی پولیس نے بتایا کہ متاثرین کے شناسا ایک 49 سالہ شخص کو بعد میں قتل اور اقدام قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔مشتبہ شخص کو اس کے گھر سے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور باکسنگ ڈے پر جاسوسوں نے اس سے پوچھ گچھ کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ خون میں لت پت متاثرین چیختے ہوئے ملٹن کینز کے مضافات میں واقع جائیداد سے فرار ہوگئے جبکہ مشتبہ شخص وہاں سے فرار ہوگیا۔2 خواتین جن کی عمریں 24 اور 38 سال تھیں، موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
قازقستان ایئر لائن نے روس کیلئے پروازیں معطل کردیں
الماتی: قازقستان کی فضائی کمپنی نے سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے روس کے شہر یکاترین برگ کیلئے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ایئر لائن نے جمعہ کو ٹیلی گرام پر کہا کہ قازاق ایئر نے اس سال 28 دسمبر سے 27جنوری 2025 تک آستانہ۔یکاٹرنبرگ روٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔