کرغستان کی ترقی کیلئے 200 ملین امریکی ڈالر قرض دینے سے اتفاق

,

   

بشکیک : ہندوستان نے کرغستان میں ترقیاتی پراجکٹس کے لئے 200 ملین امریکی ڈالر کی حد تک قرض (لائین آف کریڈیٹ ) سے اتفاق کیاہے۔ وزیر خارجہ ہند ایس جئے شنکر نے آج کرغستان کی قیادت سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر افغانستان کے بشمول دیگر عالمی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایس جئے شنکر تین ممالک کرغستان ، قزاقستان اور آرمینیا کے دورہ کے سلسلے میں کرغستان میں ہیں ۔ اُن کے دورہ کا مقصد تینوں وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔