کرناٹک:کانگریس کی پد یاترا کی اجازت منسوخ

   

بنگلورو: کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں میونسپل کارپوریشن کے حکام نے کووڈ۔19کے معاملات میں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کی پدیاترا پر آگے کی حکمت عملی پر بات چیت کے لئے 19جنوری کو ہونے والی میٹنگ کی اجازت جمعرات کو منسوخ کردی۔پدیاترا کے پانچویں دن اس میں شامل ہونے والے کانگریس کے پانچ لیڈر جمعرات کو کورونا سے متاثر ملے ۔ متاثرین میں ملک ارجن کھڑگے ، ایچ ایم ریونا، سی ایم ابراہیم، شیو شنکر ریڈی اور ایم ویرپا موئلی ہیں۔کرناٹک ہائی کورٹ نے پدیاترا میں حصہ لینے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنے پر حکومت کی سرزنش کی۔