منگلورو۔ پولیس نے چہارشنبہ کے روزکہا ہے کہ 28جولائی کے روز پیش ائے محمد فاضل کے قتل کے ضمن میں ایک اور فرد کی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ ملزم کی شناخت بانتوال کے ساکن28سالہ ہرشیت کے طور پر ہوئی ہے۔
مذکورہ حملہ آور جو کار میں ائے تھے‘ فاضل پر حملہ مبینہ بی جے پی یوتھ لیڈرپروین نتاریا کے بیلاری میں 26جولائی کے روز پیش ائے قتل کے بدلے میں کیاتھا۔ اب تک اس کیس میں سات لوگوں کی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔
ہرشیت پر الزام ہے کہ فاضل پر حملے کے بعد حملہ آوروں کو اس نے پناہ دی انہیں کار میں اپنے گھر لے کر گیاتھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو منتقل کرنے کی والی کار کو ضبط کرلیاگیاہے۔
سورتکال میں منگل پیٹی کے ایک ساکن فاضل پر 28جولائی کی رات حملہ کیاگیاتھا جب وہ شہر میں ایک دوکان کے باہر کھڑا ہوا تھا۔ بعدازاں اسپتال میں فاضل کی موت واقع ہوگئی تھی۔