کرناٹک انتخابات کیلئے بی جے پی نے جاری کیا اپنا منشور: این آر سی اور یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کا وعدہ

,

   

بنگلور:جے پی نے کرناٹک اسمبلی الیکشن 2023 کے حوالے سے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ بی جے پی نے کرناٹک کے لوگوں کو راغب کرنے کے لیے بہت سے وعدے کیے ہیں۔ بی جے پی نے اپنے منشور میں کہا کہ بی پی ایل خاندانوں کو ہر سال تین گیس سلنڈر مفت دیئے جائیں گے۔ سلنڈر یوگادی، گنیش چترتھی اور دیوالی پر دیا جائے گا۔ ہر میونسپل کارپوریشن کے ہر وارڈ کو سستی، معیاری خوراک فراہم کرنے کا منصوبہ بنائیں،اٹل آچار کیندر پوشن یوجنا کے تحت بی پی ایل کنبوں کو ہر روز آدھا کلو نندنی دودھ اور ہر مہینے پانچ کلو شری انا، شری دھنیا راشن کٹ دیا جائے گا۔ بی جے پی نے اپنے منشور میں کرناٹک میں این آر سی اور یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کو نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔