کرناٹک: تکنیکی خرابی کے باعث اے ٹی ایم سے 100 روپے طلب کرنے پر 500روپے کا نوٹ برآمد

,

   

بنگلور: کنارہ بینک کے تکنیکی خرابی کے باعث اے ٹی ایم مشین سے گاہک اگر 100 روپے طلب کرتا ہے تو اسے 500روپے دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ واقعہ عام ہوتے ہی عوام نے زبردست فائدہ اٹھایا اور 1.7لاکھ روپے اے ٹی ایم سے نکالے۔ سپرنٹنڈ نٹ آف پولیس سمن ڈی پیناکر نے خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اے ٹی ایم مشین میں تکنیکی خرابی کے باعث 100روپے طلب کرنے پر 500روپے کا نوٹ باہر آرہا تھا۔

عوام نے یہاں 1.7 لاکھ روپے نکالے۔“ یہ واقعہ کوڈاگو ضلع میں پیش آیا جو بنگلور شہر سے 270کیلومیٹر دور ہے۔ ایس پی سمن نے بتایا کہ جن لوگوں نے رقم نکالی ہے بنک ان افراد کو پتہ لگا لے گا اور ان لوگوں سے رقم برآمد کرلے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم کی نگرانی کرنے والی ایجنسی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔