حیدرآباد۔ ایک ایسے وقت میں جب سارا ملک کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں ہے اور اس غیر منظم لاک ڈاؤن کی وجہہ سے پریشان حال مہاجر مزدوروں کو لے کر تشویش میں ہے۔
حکومتوں کی جانب سے مہاجر مزدوروں کوان کے آبائی مقامات پر واپس پہنچانے کے اعلانات اور دعوے غیر کارگرد نظر آرہے ہیں۔
ان حالات میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنے خرچ پر مہاجر مزدوروں کو ن کے آبائی مقامات پر پہنچانے کا انتظام کررہے ہیں۔
ایک بس کے انتظام کے لئے65,000سے دولاکھ روپئے تک کا خرچ آرہا ہے اور اداکارسونو سود کرناٹک کے مہاجر ورکر س کو روانہ کرنے کے لئے ان بسوں کا انتظام کیا ہے۔
اس کے بعد سونو سود کا مقصد یوپی کے مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات پر روانہ کرنے کی تیاری ہے۔
Thank u so much @BDUTT 🙏 you have been an inspiration for millions to come forward & help the migrants. It’s high time that every Indian should put their best effort to reunite these poor people with their families in their respective homes.Trying my best & continue to do same. https://t.co/55ge3CksnP
— sonu sood (@SonuSood) May 13, 2020
ممتاز صحافی برکھا دت نے سونو سود سے اس ضمن میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح فلم دبنگ میں ویلن کا کردار اداکرنے والے سونو سود نے انسانیت کے جذبے کے ساتھ اس کام کو بخوبی انجام دیا ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہہ سے لاکھوں کی تعداد میں مہاجر مزدور ممبئی کے علاوہ مہارشٹرا کے مختلف شہرو ں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
بے روزگاری اور پیسے کی کمی کی وجہہ سے یہ مزدور اپنے آبائی مقام پیدل روانہ ہونے پر مجبور ہیں۔
چند دن قبل مہارشٹرا کے جالنہ سے اورنگ آباد کے درمیان ریلوے لائن پر محو خواب 17مہاجر مزدوروں کو ایک مال گاڑی نے روند دیا تھا۔
اس کے علاوہ سڑک پر پیدل چلنے کے دوران کئی ایک مہاجر مزدور بھوک اور پیاس کی وجہہ سے ہلاک ہورہے ہیں۔
ایسے میں سونو سود کا یہ اقدام نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ دیگر کے لئے بھی ایک مثال ہے۔
![YouTube video](https://i.ytimg.com/vi/EMf7ELHDauk/hqdefault.jpg)