کرناٹک سڑک حادثے میں چار کی موت ، سات زخمی

   

چتردرگ، 22 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے ضلع چتردرگہ میں کلکیرے گاؤں کے نزدیک وین اور کار کے درمیان ہو ئی ٹکر سے چار افراد کی مو ت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس نے اتوار کو بتایا کہ یہ حادثہ ہفتہ کی شب کو پیش آیا ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی پر سوار لوگ ارسیکیر شہر میں منعقد گنیش اتسو کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے ۔ ہلاک شدگان کی شناخت گوتم سنگھ، مدن سنگھ، مکیش سنگھ اور لوکیش کے طور پر کی گئی ہے ۔ سبھی زخمیوں کو ھوسادرگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے ۔ پولیس نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد ایک معاملہ درج کر جانچ شروع کر دی ہے ۔