بنگلورو۔ برسراقتدار بی جے پی ریاست کرناٹک میں ہوئی ضمنی الیکشن کی گنتی میں پندرہ میں سے اٹھ سیٹوں پر سبقت میں ہے‘ عہدیدار کے مطابق پیر کے روز صبح 8بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی ہے۔
ائی اے این ایس نے خبر دی ہے کہ پول عہدیدار جی جاڈیااپا نے بتایا کہ”ابتدائی رحجانات کے مطابق بی جے پی اٹھ اسمبلی حلقوں میں اگے ہے وہیں اپوزیشن کانگریس اور جنتا دل سکیولر(جے ڈی ایس)دودوسیٹوں پر آگے چل رہی ہے“۔
مذکورہ بی جے پی اتھانی‘ کاگواڑ‘ یلاپور‘ ہیری کورو‘ چیک بالا پور‘ کے آر پورا‘ رانی بنور اور مہالکشمی لے اؤٹ اسمبلی حلقوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس شیو اجی نگراور ینسورو اور جے ڈی ایس کے آر پیٹی اور یشونت پور میں آگے چل رہی ہے۔
ضمنی الیکشن کے نتائج چار ماہ قبل تشکیل دی گئی بی جے پی کی کرناٹک اسمبلی کے لئے کافی اہمیت کے حامل ہیں‘ بی جے پی کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لئے223اسمبلی حلقہ جات میں کم سے کم سات سیٹوں پر جیت حاصل کرنا ہوگا‘ تاکہ112کے نشانے کو پورا کرسکے۔
کانگریس کے 14اور جنتا دل سکیولر کے تین اراکین اسمبلی کے استعفیٰ دینے کے بعد مخلوعہ حلقوں میں سے پندرہ پر پیش ائے رائے دہی میں تقریبا67.9فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس نے تمام پندرہ اسمبلی حلقوں پر مقابلہ کیا ہے جبکہ جے ڈی (ایس) نے بارہ سیٹو ں پر اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں۔