کرناٹک :مسجد کے اندر گھس کرنعرے بازی کرنے پردو نوجوان گرفتار

   

بنگلورو: کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر مسجد میں گھس کرجے شری رام کے نعرے لگائے۔ گرفتار نوجوانوں کی شناخت کیرتھن ساکن بلی نیلے سوڈلو اور سچن ساکن کیکمبا نیڈٹوٹا کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کی عمریں لگ بھگ 20 کے قریب ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کی رات کدبہ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ جب دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور مردہالہ بدریا جامع مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور جے ایس آر کے نعرے لگائے۔ مسجد کے امام صاحب نمودار ہوئے تو نوجوان موقع سے فرار ہو چکے تھے۔مسجد ایک چاردیواری سے گھری ہوئی ہے اور کدبہ مردھالا روڈ کے سنگم پر ایک گیٹ ہے۔ 24 ستمبر کی رات، تقریباً 11 بجے، دونوں نوجوان مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور جے ایس آر کے نعرے لگائے۔