کرناٹک میں بارش،مودی کی بومئی سے بات چیت

   

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے ورز کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی سے ریاست میں مسلسل بارش سے پیدا ہونے والی سیلاب کی صورتحال پر بات کی۔ وزیر اعظم نے ریاست کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ بومئی نے ٹویٹ کیا، “عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست میں شدید بارش سے پیدا ہونے والی سیلاب کی صورتحال پر مجھ سے بات کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے جان و مال کے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فصلوں کے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنا، بومئی حکومت نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فصلوں کے نقصان کا معاوضہ 30 نومبر تک کسانوں کے کھاتوں میں بھیج دیں۔ حکومت کی مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت انہیں 50,000 روپے سے لے کر پانچ لاکھ روپے تک کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ کے دفتر نے بتایا کہ ریاست میں شدید بارش سے تقریباً 658 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 8495 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ اس قدرتی آفات میں 191 مویشی بھی مر چکے ہیں۔