کرناٹک میں ’لوجہاد‘ کے الزام پر مسلم نوجوان کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے وی ایچ پی کے لوگ گرفتار

,

   

چکمنگلور۔ کرناٹک پولیس نے جمعہ کے روز ایک مسلم نوجوان پر ضلع چکمنگلورو میں ’لوجہاد“ کے الزامات پر حملے کرنے والے وی ایچ پی کے سات کارکنوں کو گرفتار کرلیاہے۔

جمعہ کے روز الدورو ٹاؤن میں حملے کا یہ واقعہ پیش آیاہے۔

نوجوان کے ذریعہ مبینہ نشانہ بننے والی لڑکی کے والدین نے بھی ان کے خلاف شکایت درج کرائی‘ جس میں اس پر اغواء کی کوشش اور محبت کے نام پر دھوکہ دینے کا الزام لگایاگیاہے۔

نوجوان کے والدین نے بھی اپنے بیٹے پر حملے کے جواب میں ایک جوابی شکایت درج کرائی اور سات لوگوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیاہے۔

ا س پیش رفت پر الدورو ٹاؤن میں کشیدگی پیدا ہوگئی او رپولیس نے سکیورٹی میں اضافہ کردیا۔ پولیس کے مطابق رومان جو ڈانس ماسٹر ہے نے ایک نابالغ لڑکی کو ورغلانے کاکام کررہاتھا۔

وی ایچ پی کارکنوں نے نے اس پر ”لوجہاد“ کا الزام لگایا اور اس کے دفتر میں داخل ہوئے اور اس کو کمرے بند کرکے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔

اس معاملے میں مزید تفصیلات اب تک سامنے نہیں ائے۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔