کرناٹک میں ’نائٹ کرفیو‘نہیں : یدیورپا

   

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے نئے سال کی تقریبات کے موقع پر کووڈ ۔19 کے تناظر میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے ۔مسٹر یدیورپا نے جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاستی حکومت کے سامنے رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ، جیسا کہ نئے سال کی تقریبات کے دوران انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کووڈ – 19 ٹیکنیکل کنسلٹیٹو کمیٹی (ٹی اے سی) کی سفارش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا ، “اس وقت ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔