کرناٹک میں کرسمس تقریب بزور طاقت رکوادی گئی

   

بنگلورو ۔ ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے اسکول میں ہونے والی کرسمس کی تقریب کو بزور طاقت رکوا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع منڈیا میں کرسمس کی تقریبات جاری تھیں کہ اسی دوران ہندو انتہا پسند گروپ کے کارندوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے کرسمس کی تقریب منعقد کرنے پر اسکول انتظامیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کرسمس پارٹی کو بزور طاقت رکوا دیا۔اسکول انتظامیہ کے مطابق کرسمس کی تقریب کا انعقاد طالب علموں کی جانب سے اپنے ساتھیوں کے لیے کیا گیا تھا، جسے زبردستی بند کروا کے بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پرنسپل نے بتایا کہ ہم ہر سال 25 ڈسمبر کی مناسبت سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کرتے ہیں مگر گزشتہ دو برس کرونا کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی پروگرام نہیں کیا تھا، رواں سال طالب علموں کے اصرار پر ہم نے چھوٹی تقریب کی اجازت دی، جس کے لیے طالب علموں نے آپس میں ہی چندہ جمع کیا اور کیک خرید کر لائے۔ایک طالب علم کے والد نے بتایا کہ ہندو انتہا پسندوں نے ہندو فیسٹیول نہ ہونے اور کرسمس منانے کو بنیاد بنا کر حملہ کیا، جس کی وجہ سے سارے طالب علم بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئے۔