بنگلور: کرناٹک میں جنوری کی آخر تک کورونا معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہونے کے خدشات کے درمیان منگل کو کورونا متاثرین کی تعداد میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ریاست میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھائے جانے کے باوجود منگل کو 27 ہزار 156 معاملے روشنی میں آئے جبکہ سوموار کو 27 ہزار156 لوگوں میں انفیکشن پایا گیا تھا۔ یومیہ مثبت شرح میں پیر کو 19.29 فیصدی کے تناسب میں منگل کو 12.45 فیصدی تک کی گراوٹ آئی ۔