کرناٹک۔راشٹرایہ سیویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے غنڈوں نے پیر کی رات ضلع گڈاگ میں دو مسلم نوجوانوں پر حملہ کیاہے۔ مذکورہ نوجوانوں کی شناخت 21سالہ شمشیر اور 19سالہ سمیر کی حیثیت سے ہوئی ہے جو کرناٹک انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس(کے ائی ایم ایس) میں زخموں سے جانبرنہ ہوسکا۔
شمشیر کی حالت ہبلی کے ایک اسپتال میں تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیاجب شمشیر او رسمیر جب اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے تو شرپسندوں کے ایک گروپ نے ناگر گنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس ان کی گاڑی روکی اور تیزدھار ہتھیاروں سے ان پر حملہ کردیاتھا۔
ایک مقامی انسانی حقوق کے جہدکار معین مگاڈی نے ٹوئٹر پر واقعہ کا ایک ویڈیو شیئر کیاہے جو قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ سے حاصل کیاگیاہے۔
مگاڈی نے نارگنڈ تعلقہ کے سابق سکریٹری سنجو نالواڈا ایک ویڈیو بھی شیئر کیاہے جس میں وہ مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی ترغیب دیتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔
یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ تقریر پولیس کی موجودگی میں کی گئی ہے۔
مکتوب میڈیا کی رپورٹ کے بموجب گڈگاک ضلع کے ایک مکین نے کہاکہ ”آر ایس ایس کے لوگوں نے سمیر کے سینے میں چاقو گھونپا ہے۔
انہوں نے مہلک ہتھیار سے شمشیر پر بھی حملہ کیاہے“۔مذکورہ نوجوانوں پر مبینہ حملہ نارگنڈ میں بجرنگ دل کی جانب سے منعقدہ میٹنگ کے فوری بعد ہوا ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائے گئے تھے۔
مگاڈی کے بموجب پولیس میں ایک شکایت درج کرائی گئی تھی مگر اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔