کرناٹک وقف بورڈ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام

   

بنگلورو: بی جے پی کے سینئر لیڈر لہر سنگھ سیرویا نے آنند کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کرناٹک وقف بورڈ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ بدانتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے رپورٹ میں 2 لاکھ کروڑ روپے کے حیران کن نقصان کا اندازہ لگایا ہے ۔سیرویا نے کانگریس حکومت پر آنند کمیشن کی رپورٹ کے دھماکہ خیز نتائج کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے ہفتہ کو صحافیوں کو بتایا کہ کارروائی کرنے کے بجائے حکومت نے رپورٹ کو دبا دیا ہے۔

اور کوئی بھی اصلاحی اقدامات شروع کرنے میں ناکام ہے ۔