بنگلورو :کرناٹک کی قانون ساز کونسل میں تبدیلی مذہب مخالف بل پیش کر دیا گیا ہے۔ منظوری حاصل ہونے پر اس بل کو کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔کرناٹک کے وزیر قانون جے سی مدھوسوامی نے کہا ’’ہم اپنے مذہب کی حفاظت کر رہے ہیں، ہم اس بل کو جبری تبدیلی مذہب پر روک لگانے کے لئے پیش کر رہے ہیں۔ ہم کسی کی آزادی پر قدغن نہیں لگا رہے۔کرناٹک میں حالیہ عرصہ میں تبدیلی مذہب کے واقعات کے بعد حکومت کی جانب سے اس پر روک لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔