کرناٹک کے روشن مستقبل کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں : پرینکا گاندھی

,

   

بنگلورو:کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کنڈاگولا میں روڈ شو کیا اور کانگریس امیدوار کُسوماوتی شیوالی کے لیے مہم چلائی۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کنڈاگولا پہنچنے کے بعد پرینکا گاندھی نے ہیلی پیڈ کے پاس موجود لوگوں کے پاس گئیں اور ان سے ہاتھ ملایا۔ اس کے بعد وہ ہبلی-لکشمیشور اسٹیٹ ہائی وے پر جے ایس ایس ودیا پیٹھ سے روڈ شو شروع کیا۔ اس دوران مرکزی حکومت کو شدید نکتہ چینی کی۔ اس روڈ شو میں کانگریس پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔ روڈ شو کے دوران کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے لیڈر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا شاندار استقبال کیا۔ پرینکا نے کہا کہ کرناٹک کے مستقبل کے لیے کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں۔ ابھی کرناٹک میں الیکشن ہے تو سب آپ کے سامنے آرہے ہیں۔ ریاست کی بی جے پی حکومت نے پچھلے چار سالوں میں کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ بی جے پی نے چار سالوں میں کچھ نہیں کیا ہے۔