منگلورو : کرناٹک کے چند علاقوں میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ خفیف جھٹکے جنوبی اضلاع میں 7.45بجے 3 سے 7 سیکنڈ محسوس کئے گئے۔ لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل پڑے اور کوئی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔ گزشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا زلزلہ ہے۔ آج کے جھٹکوں کا مرکز بنگلور سے 238 کیلو میٹر دور ، 5 کیلو میٹر گہرائی میں بتایا گیا۔