ایٹی بیلے : کرناٹک اور تمل ناڈو کی سرحد پر ہفتہ کو پٹاخہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی کے نتیجہ میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ آگ ہائی ٹینشن الیکٹرک لائن کی وجہ سے پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ مہیب آگ کے نتیجہ میں وہاں کام کرنے والے کم از کم 12 مزدور ہلاک ہوگئے ۔ یہ علاقہ کرناٹک کے قریب ایٹی بیلے میں واقع گودام میں پیش آیا جو بنگلور کے جنوبی مضافات میں ہے ۔ بنگلورو رورل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملک ارجن بلڈانڈی نے بتایا کہ واقعہ ہفتہ کی سہ پہر پیش آیا ۔ یہ فیکٹری کا مالک نوین ہے ۔