کرناٹک کے 24ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے سدارامیہ نے اٹھایا حلف

,

   

تقریب سے قبل راہول گاندھی‘ شیو کمار او رسدارامیہ کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھاگیاہے۔
بنگلورو۔کانگریس لیڈر سدارامیہ نے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی بھاری اکثریت سے جیت کے بعد ہفتہ کے روزدوسرے مرتبہ کے لئے کرناٹک چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔

بنگلورو کے کانتیروا اسٹیڈیم میں یہ حلف برداری تقریب عمل میں آیا جس میں سدارامیہ کو رازداری کا حلف گورنر تھاور چند گہلوٹ نے دلایا ہے۔ یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں پر2013میں پہلی مرتبہ چیف منسٹر بننے پر سدارامیہ نے حلف اٹھایاتھا۔

کانگریس پارٹی کی اعلی قیادتیں بشمول گاندھی فیملی ممبرس‘ راہول گاندھی‘ پرینکا گاندھی‘ پارٹی کے قومی صدر ملکاراجن کھڑگی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

استقریب میں کانگریس کی زیر قیادت ریاستیں بشمول ہماچل پردیش چیف منسٹر سوکھویندر سنگھ ساکھو‘ راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ اور چھتیس گڑھ چیف منسٹر بھو پیش باگھیل نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ہے۔

پارٹی نے مختلف اپوزیشن قائدین کو بھی اس تقریب میں مدعو کیاتھا۔

تاملناڈو چیف منسٹر ایم کے اسٹالن‘ بہار چیف منسٹر نتیش کمار اور ان کے نائب تیجسوی یادو‘ جموں کشمیر کی سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی اورفاروق عبداللہ نے بھی ا س حلف برداری تقریب میں شرکت کی ہے۔

دیگر اپوزیشن قائدین میں جو موجود تھے ان میں قابل ذکر شردپوار اورکملا ہاسن کے نام ہیں۔

تقریب سے قبل راہول گاندھی‘ شیو کمار او رسدارامیہ کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھاگیاہے۔