کرناٹک :16 مساجد کو لاؤڈاسپیکرس پر حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت

   

بنگلورو : کرناٹک ہائیکورٹ نے بنگلورو میں 16 مساجد کے انتظامیہ کو صوتی آلودگی کے ضمن میں حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس سنجے گوڑا کی ڈیویژن بنچ نے تھانی سینڈرا روڈ پر واقع آئیکان اپارٹمنٹ کے 32 مکینوں کے داخل کردہ پی آئی ایل پر یہ ہدایت جاری کی۔ سماعت کے دوران مساجد کے انتظامیہ نے بیان کیا کہ انہوں نے لاؤڈاسپیکرس استعمال کرنے کیلئے اجازت نامے پہلے ہی لے رکھے ہیں۔