کروشیا میں بس حادثہ، 12 افراد ہلاک

   

نیویارک : یورپی ملک کروشیا میں عیسائی زائرین سے بھری بس کو پیش آنے والے حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کروشیا میں زائرین سے بھری بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 32 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 19 کی حالت تشویشناک ہے۔سینٹ جوزف کیتھولک گروپ کی جانب سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے جانے والے زائرین میں مختلف ممالک کے افراد سمیت 3 پادری اور 6 نن بھی شامل تھیں۔ کروشیا کی انتظامیہ نے حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پولینڈ سے بھی دو تفتیشی افسر تحقیقات کے لیے کروشیا جائیں گے۔