کرونا سے متاثر دو افراد کے کامیاب علاج اور ڈسچار ج کردئے جانے کے بعدگلبرگہ میں کرونا کی ایک اور مریض ہسپتال میںشریک کروادی گئیں

   

گلبرگہ /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر گلبرگہ میں 10مارچ کو کرونا کے مرض میںمبتلا ہوجانے کے سبب76سالہ قاضی محمد حسین صدیقی صدر قاضی گلبرگہ کا انتقال ہوا تھا ۔ اس وائیریس کا اثران کی صاحبزادی اور ان کے خاندانی ڈاکٹرفہیم الدین صاحب پر بھی ہوا تھا ۔ اے ایس آئی ہسپتال گلبرگہ میں ان دونوں کو علاج کے لئے رکھا گیا تھا ۔ قاضی محمد حسین صدیقی صاحب مرحوم کے داماد قاضٰ رضون الرحمن صدیقی مشہود کے بیان کے بموجب دو ہفتوں سے زیادہ مدت تک ان دونوں میںموجود وائیریس کی جانچ پڑتال ہوتی رہی اور متواتر علاج چلتا رہا جس کے سبب 30مارچ کو قاضی محمد حسین صاحب مرحوم کی صاحب زادی کوجانچ کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ ان کے اندر کرونا کا ٹیسٹ منفی نکلا۔ اسی طرح ڈاکٹرفہیم الدین کو بھی کرونا کا ٹیسٹ منفی نکلنے پر 31مارچ کو ڈسچارج کردیا گیا تھا ۔ لیکن اب ڈاکٹر فہیم الدین صاحب کی 60سالہ اہلیہ محترمہ کی جانچ کئے جانے پر وہ کورونا سے متاثر پائی گئیں اور انھیں علاج کے لئے ای ایس آئی ہسپتال میں ہی شریک کرلیا گیا ہے۔ قاضی رضون الرحمٰن صدیقی مشہود نے کہا ہے کہ ای ایس آئی ہسپتال میں بہترین علاج ہورہا ہے جس کے سبب ان کی اہلیہ صحتیاب ہوسکی ہیں اور ڈاکٹر فہیم الدین بھی صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ ضلع گلبرگہ میں کرونا وائیریس کی روک تھام کے ضمن میں قاضیرضوان الرحمٰن صدیقی نے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ مسٹر بی شرت اور ضلعی عہدہ داران صحت کے علاوہ ای ای ایس ٓئی ہسپتال کے ذمہ داران کی خدمات کی ستائش کی ۔ انھوںنے کہا کہ ضلع گلبرگہ کے عوام اس معاملہ میںخاص طور پر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ مسٹر بی شرت اور محکمہ صحت کے عہدہ داران کی قابل ستائش خدمات کو کبھی فراموش نہیںکرسکیں گے۔