کرونا وائرس کی وباء۔ آنند مہیندرا نے کچھ ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن کی دی تجویز

,

   

مہیندرا نے ایک سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہاکہ”وباء کے پھیلنے کے متعلق مختلف رپورٹس‘ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان ایک دوسرے سے پھیلنے کے تیسرے مرحلے میں پہلے سے پہنچ گیاہے۔ واقعات میں اضافہ لاکھوں اموات کی وجہہ بن سکتا ہے‘ اور اس سے طبی تنصیبات پر بڑا دباؤ بھی پڑے گا“۔انہوں نے مزید کہاکہ ”مزید کچھ ہفتوں کا لاک ڈاؤن حالات پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا“

نئی دہلی۔مہیندرا گروپ کے چیرمن آنند مہیندرا نے اگلے کچھ ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کرتے ہوئے کرونا وائریس کی وباء کا پھیلاؤ تیسرے اسٹیج پر پہلے ہی پہنچنے کی بات پر تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے گروپ کے میڈیکل نگرانی کرنے والے شعبہ کو پیش کی کہ وینٹیلیٹرس کی تیاری کس طرح کی جاتی ہے اس پر کام کریں جس کے لئے گروپ کی مکمل مدد رہے گا۔

مہیندرا نے ایک سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہاکہ”وباء کے پھیلنے کے متعلق مختلف رپورٹس‘ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان ایک دوسرے سے پھیلنے کے تیسرے مرحلے میں پہلے سے پہنچ گیاہے۔

واقعات میں اضافہ لاکھوں اموات کی وجہہ بن سکتا ہے‘ اور اس سے طبی تنصیبات پر بڑا دباؤ بھی پڑے گا“۔انہوں نے مزید کہاکہ ”مزید کچھ ہفتوں کا لاک ڈاؤن حالات پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تاہم ہمیں کئی عارضی اسپتالوں کی تیاری ضروری ہے اور ہمیں ونٹیلیٹرس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے“۔

گروپ کے منصوبے کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ونٹیلیٹرس کی تیاری کے کام میں مہیندرا گروپ کی پوری مدد حاصل رہے گی“۔مہیندر ا نے کہاکہ ”عارضی طبی نگہداشت کے مراکز کے طور پر ہم مہیندرا ہالی ڈیز کے مقامات کے استعمال کی پیشکش کرتے ہیں“۔

مذکورہ گروپ کی پراجکٹ ٹیم عارضی طبی مراکز کے قیام کے لئے حکومت او رفوج کی بھر پور مدد کے لئے تیار ہے‘ انہو ں نے مزید کہاکہ مہیندرا فاون،یشن مدد کے لئے ایک فنڈ کی بھی تشکیل دے گا۔

مہیندرا نے مزید کہاکہ وہ اپنی تنخواہ سو فید فنڈ میں جمع کرادیں گے اور اگلے کچھ ماہ کے اندر اس میں اضافہ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ”اپنے ماحولیاتی نظام میں سب سے زیادہ متاثر لوگوں کی مدد کے لئے میں اپنے مختلف کاروباریوں پر زوردیتا ہوں کہ وہ اپنا تعاون کریں“