کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس لگانا اسے تسلیم کرنا نہیں

   

وزیر فینانس نرملانے واضح کیا کہ نئے بجٹ میں کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لگانے کی تجویز ملک میں کرپٹو کرنسی کو مسلمہ قرار دینا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کوتسلیم کرنا یا نہ کرنا الگ معاملہ ہے اور اس پر مخصوص رائے کی بنیاد پرفیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بجٹ 2022-23 پرایوان میں عام بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ منافع پر ٹیکس لگانا ہمارا حق ہے۔