کرکٹ بورڈ کے انتخابات 22کی بجائے23 اکٹوبر کو ہونگے

   

نئی دہلی 24 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کے انتخابات جو 22 اکٹوبر کو ہونے والے تھے اب 23 اکٹوبر کو ہونگے ۔ یہ تبدیلی ہریانہ اور مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کی گئی ہے ۔ کمیٹی آف اڈمنسٹریٹر کے صدر نشین ونود رائے نے یہ بات بتائی ۔ ان دونوں ریاستوں میں 21 اکٹوبر کو اسمبلی انتخابات کی رائے دہی ہونے والی ہے اور اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے بی سی سی آئی انتخابات کی تاریخ کو ایک دن آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔