نئی دہلی۔ہندوستان کے تیز گیند باز محمد شامی نے اتوارکے روم کہاکہ وہ کرکٹ پر نسل پرستی کی پرچھائی دیکھ کر کافی دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے خاطیوں کے خلاف ”کڑی کاروائی“ کرنے پر زوردیاہے۔
ایک ایسے وقت میں شامی کا یہ تبصرہ منظرعام پر آیاہے جب دورے پر گئی ٹیم کو ہندوستان اور آسڑیلیاء کے درمیان سڈنی کرکٹ میدان(ایس سی جی) پر تیسرے ٹسٹ میاچ کے دوران شائقین میں سے کسی ایک شرابی فرد نے نسلی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑاہے۔
شامی نے ٹوئٹ کیاکہ”اس بات سے مایوسی ہورہی ہے کہ سڈنی میں بارہا میرے ٹیم ساتھیوں کو نسلی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔آج کی دنیا میں نسل پرستی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔
مجھے امید ہے کہ بدسلوکی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ہیش ٹیگ ٹیم انڈیا“
کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا(بی سی سی ائی) سکریٹری جئے شاہ نے بھی واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور کہاکہ کرکٹ آسڑیلیا نے خاطیوں کے خلاف کڑی کاروائی کا انہیں بھروسہ دلایاہے۔
شاہ نے ٹوئٹ کیاکہ ”ہمارے عظیم کھیل اور سماج کے کسی بھی شعبہ حیات میں نسل پرستی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ میں کرکٹ آسڑیلیا سے بات کی ہے اور انہوں نے خاطیو ں کے خلاف کڑی کاروائی کابھروسہ دلایاہے۔
بی سی سی ائی اور کرکٹ آسڑیلیا ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح کے امتیازی سلوک کے عمل کو برداشت نہیں کیاجائے گا“۔
ساتھ میں انہوں نے چیرمن بی سی سی ائی سوراو گنگولی کوبھی ٹیگ کیا۔ شاہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شامی نے لکھاکہ”اتنے عظیم کرکٹ جیسے کے تحت نسل پرستی کی پرچھائی سے وہ کافی دلبرداشتہ ہیں۔
مجھے خوشی ہے کہ اس طرح کے امتیازی سلوک کے خلاف بی سی سی ائی ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔ ہیش ٹیگ ٹیم انڈیا“۔
تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن ایس سی جے پر ہندوستانی تیز گیند باز بومراح اور سراج کے خلاف شائقین میں سے کسی ایک کی جانب سے کئے گئے نسل ریمارک کے خلاف ایک سرکاری شکایت ہفتہ کے روز ٹیم انڈیا نے درج کرائی ہے۔
چوتھے روز بھی شائقین بھی پنک ٹسٹ میں خاموش نہیں رہے جس کی وجہہ سے سراج اور انڈین کپتان اجینکیا راہانے نے ایمپائر پال ریفایک سے ہجوم کے ذریعہ کی جانے والی بدسلوکی کا متعلق شکایت کی ہے۔
ٹیلی ویثرن کے مناظر اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ بانڈری پر فیلڈنگ کے لئے کھڑے سراج کو کچھ سنایاگیاتھا۔
دونوں ایمپائر نے آپسی بات چیت کی اورمذکور ہ پولیس سے کہاگیاہے کہ اسٹانڈ میں سے مردوں کا ایک گروپ سے میدان چھوڑنے کو کہیں۔
کرکٹ آسڑیلیا کی سالمیت او رسکیورٹی ہیڈ سین کارول نے اتوار کے روز کہاکہ ہندوستانی تیز گیند بازوں جسپریت بمراح اور محمد سراج کے خلاف نسلی تبصرہ کرنے والے مداحوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔