کریم نگر میڈیکل کالج میں اگسٹ تک ایم بی بی ایس کی 100 نشستوں کا الاٹمنٹ

   

آئندہ تعلیمی سال سے کلاسیس، وزیر سیول سپلائیز جی کملاکر کا انکشاف
حیدرآباد۔ /24 جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر سیول سپلائیز جی کملاکر نے کہا کہ کریم نگر میڈیکل کالج کا آئندہ تعلیمی سال سے آغاز ہوگا اور باقاعدہ طلبہ کیلئے کلاسیس شروع ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم بی بی ایس کے 100 طلبہ کی نشستیں الاٹ کی گئی ہیں اور جاریہ سال اگسٹ میں ایم بی بی ایس نشستوں کا الاٹمنٹ مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیر سیول سپلائیز نے میڈیکل کالج کیلئے عارضی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ کتہ پلی میں اسٹیٹ سیڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے احاطہ میں عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کریم نگر میں دو خانگی میڈیکل کالجس موجود ہیں باوجود اس کے چیف منسٹر نے غریب طلبہ کو میڈیکل ایجوکیشن فراہم کرنے کیلئے سرکاری میڈیکل کالج منظور کیا ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر صحت ہریش راؤ سے اظہار تشکر کیا۔ کلاسیس کے آغاز کیلئے وزیر صحت نے 7 کروڑ روپئے منظورکئے ہیں۔ کالج کیلئے 25 ایکر اراضی اور 4 ویر ہاوز الاٹ کئے گئے۔ 2 لیکچر ہال ، ایک سنٹرل لائبریری کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے ڈپارٹمنٹس اور ایڈمنسٹریٹو بلاک تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کی مستقل عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے۔ر