کریم نگر میں سڑکوں پر یوم پیدائش تقاریب پر سخت کارروائی

   

کریم نگر ۔ 24 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کی آمد روفت میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہوئے سڑکوں پر یوم پیدائش کی تقاریب پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ کمشنر پولیس وی پی کملاسن ریڈی نے ایک صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر یوم پیدائش تقاریب کو انعقادکی عادت بنالی گئی ہے اس کی وجہ سے راہ چلنے والوں اور رہائشی لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اور کچھ لوگ راستوں میں دوستوں کے ساتھ سڑکوں پر شراب نوشی کرتے ہوئے دوسروں کو پریشان کر رہے ہیں ۔ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھے اور کہا کہ اس طرح کی تقاریب پر سخت نوٹ لیا جائیگا اور پولیس حراست میں لے کر مقدمہ درج کیا جائیگا ۔